صفحہ اوّل » فیچرڈ لسٹ

نقیب اگر اتنا خوبصورت نہ ہوتا؟

مصنف: وقت: جمعرات، 18 جنوری 2018کوئی تبصرہ نہیں

فرض کریں کہ اسے حسین چہرا، سرخ رنگت، گہری سرمئی آنکھیں، لمبے بال، دراز قد، سپاٹ جسم، ایچ ڈی کیمرا اور فیس بک پر ہزاروں فالورز میسر نہ ہوتے!

فرض کریں کہ وہ گہری سانولی رنگت، آڑی ترچھی ڈاڑھی، پست قد اور بے ڈھنگے بدن کا حامل ہوتا!

فرض کریں وہ کپڑے کا تاجر نہیں، مدرسے کا طالب ہوتا!

فرض کریں وہ کسی کالعدم جماعت کا کارکن رہا ہوتا!

پھر کیا ہمارا دل یونہی تڑپتا؟ آخر ہمارا دل اتنا سخت کیوں ہے کہ اسے نرم ہونے کیلئے “زینب کی نیلی آنکھیں” اور “نقیب کے سنہرے بال” کی حاجت رہتی ہے؟

آہ۔ چوہدری اسلم اور راو انوار ایسے کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں موت کی وادی میں اتارے جانے والوں میں نقیب، تم کتنے خوش نصیب تھے!!

فیس بک تبصرے

تبصرہ کیجیے




آپ ان ایکس ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو استعمال کرسکتے ہیں:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>