صفحہ اوّل » کاشف نامہ

گمشدہ

مصنف: وقت: بدھ، 1 فروری 2017کوئی تبصرہ نہیں

پہلے لبرل اور اب اسلام پسند
صحیح سلامت لوٹانے کیلئے آپکا شکریہ
لیکن معاملہ ابھی تمام نہیں ہوا
وہ جو دس دس برس سے #گمشدہ ہیں
جنکے اپنوں میں مدھم سی امید ابھی زندا ہے
جنکی مائیں دروازے کی ایک آہٹ سے چونک جاتی ہیں
جنکی بیویاں ہر رات بچوں کو ایک آس میں سلاتی ہیں
جنکے دوست شام ڈھلتے ہی چائے کی میز پر انہیں یاد کرتے ہیں
خدارا ان پر بھی کچھ رحم کریں
بلوچ، مہاجر اور اسلام پسند
مرگئے تو قبر ہی سہی
قبر نہیں بنائی تو کوئی نشانی ہی سہی
مگر انتظار کی اس گہری مضطرب رات کو تمام کریں
صبح شادمانی بکھیرے یا ایک بار کی تلخی
مگر اسکی روشنی
آپکو جھک کر سلام کہے گی

فیس بک تبصرے

تبصرہ کیجیے




آپ ان ایکس ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو استعمال کرسکتے ہیں:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>