صفحہ اوّل » فیچرڈ لسٹ, کاشف نامہ

سوال تمہارے جواب ہمارے

مصنف: وقت: جمعرات، 5 جنوری 20126 تبصرے

جتنی کوشش کرلوتخلیقی عمل کو قید کرنا مشکل ہے، اندازہ تھا اور اس اندازہ کو مزید تقویت پہنچی پچھلے ہفتہ اور اتوار کے روز، دو ہفتوں سے تین مختلف موضوعات ذہن میں گھوم رہے تھے لیکن فرصت کے نایاب وقت میں لکھنے بیٹھا تو کوئی بھی مضمون شروع نہ ہوسکا اور بات کہیں کی کہیں چلی گئی۔

ابا جان پر لکھنے کا کچھ ارادہ نہ تھا لیکن ایک تسلسل کے ساتھ تحریر اترتی گئی اور مکمل ہوگئی اور کب چھاپ دی کچھ اندازہ ہی نہ ہوا۔ رواں ہفتے بھی یہی ہوا، ارادہ تھا کہ کسی سیاسی، سماجی یا تاریخی مسئلے پر لکھوں لیکن لکھنے بیٹھنا تو کورے دماغ سے کیا لکھتا۔ سو بلاگستان کی سیر پر نکل گیا، کیا دیکھتا ہوں، فیس بوک نے تمام اردو بلاگرز کے مزاج خراب کردئے ہیں وہ جو ہفتہ میں لکھا کرتے تھے اب مہینوں میں بھی نہیں لکھتے اور جو مہینوں میں لکھتے تھے انہوں نے تو لکھنا ہی چھوڑ دیا۔ حال ہی میں اردو کے قدیم ترین بلاگر عمار ابن ضیاءنے ان سست اردو بلاگران کو لکھنے کی تحریک دلانے کی غرض سے چند سوالات ٹیگنے کا سلسلہ شروع کیا جو کامیابی سے پھیلتا جارہا ہے، کئی نئے پرانے بلاگران لکھ چکے اور کئی لکھنے کے لئے مستعد نظر آتے ہیں۔ سو درست معلوم میں بھی اس بہتی گنگا میں بھی ہاتھ دھوتا چلوں کہ مجھے شہنشاہ جذبات بلاگر وقار کی مہربانی سے ٹیگا جاچکا ہے لیکن میں پوچھے گئے سولات کے جوابات دینے سے پہلے اپنی پیاری آپا جان عنیقہ آپا کو ٹیگنا چاہوں گا۔

سوال نمبر 1- ۲۰۱۲ میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟

شادی، کسی معیاری میڈیا گروپ کا حصہ بننا، گاڑی خریدنا اور ہزاروں خواہشیں ایسی ہی

سوال نمبر 2- ۲۰۱۲ میں کس واقعے کا انتظار ہے؟

نزول مہدی، ظہور مسیح، خروج دجال، انتقال اقتدار اور اسکے علاوہ محمد وقار اعظم کی شادی

سوال نمبر 3- ۲۰۱۱ میں کوئی کامیابی ؟

مادر علمی جامعہ کراچی سے ایم اے (ابلاغ عامہ) کی تکمیل اور اور (بس چھوڑیں بھی ۔۔۔)

سوال نمبر 4- سال ۲۰۱۱ کی کوئی ناکامی ؟

اول تو یہ کہ امسال بھی انتقال ملازمت کے لئے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی اور دوم یہ کہ ایک محسن اور آئیڈیل شخص کے ساتھ قریب ایک سال کی قربت کے بعد دوری رونما ہوئی۔

سوال نمبر 5- سال ۲۰۱۱ کی کوئی ایسی بات جو بہت دلچسپ اور یادگار ہو؟

آٹھ برس بعد ماموں جان اور انکے خاندان سے تعلق کی بحالی، حافظ عاطف سعید سے بلمشافہ ملاقات اور فرحان دانش کو بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ ملنا۔

سوال نمبر 6- سال کے شروع میں کیسا محسوس کر رہے ہیں؟

اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، کل تک ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، اسکے علاوہ سینے میں تیزابیت کی شکایت تھی، یار فار گیٹ سے یہ کیسا سوال ہے ؟

سوال نمبر 7- کوئی چیز یا کام جو ۲۰۱۲ میں سیکھنا چاہتے ہیں؟

“نہ کہنا”

فیس بک تبصرے

6 تبصرے برائے: سوال تمہارے جواب ہمارے

  1. مادرعلمی کی کہانی اور اور کرتے دبادی آپ نے. اسے ذرا ریکارڈ کا حصہ بنائیے. اور آپ شادی کرکے کیا کریں گے؟ آپ بس شادی کے چھوارے کھالیجئے گا 😉

  2. @ وقار : ایسی باتوں کو آف دی ریکارڈ رہنا چاہئے۔ میں شادی کرکے وہی کریں گے جو دنیا کرتی ہے اور جب تم شادی کرسکتا ہے تو میں کیوں نہیں۔

  3. ۲۰۱۱ کی اِس کامیابی پر مبارکباد بھیا۔۔۔ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے طالب علم کیلئے۔ سوال نمبر ۱ کے جواب پر میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپکی جائز اور نیک خواہشات کو پورا کرے۔

  4. عثمان says:

    آخری سوال کے جواب کی وضاحت کی جائے۔

  5. @ عثمان : یار مجھ سے نہ نہیں کہا جاتا، جو کوئی کام کا کہتا ہے فورا حامی بھر لیتا ہوں اور پھر افسوس ہوتا ہے کہ منع کیوں نہیں کیا۔

تبصرہ کیجیے




آپ ان ایکس ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو استعمال کرسکتے ہیں:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>